26 اگست، 2004، 1:47 PM

جيش المہدي نے بصرہ ميں آيت اللہ سيستاني كے احترام ميں فوجي كاروائياں روك دي ہيں

جيش المہدي نے اعلان كيا ہے كہ وہ آيت اللہ سيستاني كے احترام ميں اپني فوجي كاروائيوں كو اس شہر ميں بند كر رہا ہے

خبر رساں ايجنسي مہر نے نقل كيا ہے كہ مقتدي صدر كے دفتر كے مسؤل اوس  الخفاجي نے الجزيرہ ٹي وي سے گفتگو كرتے ہوے كہا كہ مقتدي صدر كي جيش المھدي آيت اللہ سيتاني كے احترام ميں بصرہ اور جن شہروں سے آيت اللہ گزر كر نجف جائيں گے وہاں پر اپني فوجي كاروائي بند كر رہے ہيں

در اين ثنا الجزيرہ ٹي وي نے خبر دي ہے كہ كوفہ سے نجف كي طرف حركت كرنے والے لوگوں پر امريكي فوج نے حملہ كيا ہے اس خبر كے مطابق كچھ عراقي اس حملے ميں جان بحق اور زخمي ہوگ? ہيں

عراق كے كئي شہروں سے خبريں موصول ہو رہي ہيں كہ لوگوں كي بڑي تعداد اس وقت نجف اشرف كي طرف جارہے ہيں

آيت اللہ سيستاني نے معالجہ كے بعد لندن سے عراق پہنچنے پرعوام سے كہا تھا كہ وہ نجف اشرف كا بحران حل كرنے كيل?‎ اس مقدس شہر كي طرف مارچ كريں

News ID 107016

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha